سورة الواقعة - آیت 70

لَوْ نَشَاءُ جَعَلْنَاهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اگر ہم چاہیں تو اسے کھاری [٣٢] بنا دیں، پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے؟

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 مسند ابن ابی حاتم کی ایک روایت میں ہے کہ آنحضرت(ﷺ) جب پانی نوش فرماتے تو یہ دعا پڑھتے ”( الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ‌سَقَانَا عَذْبًا فُرَاتًا بِرَحْمَتِهِ، وَلَمْ يَجْعَلْهُ مِلْحًا أُجَاجًا ‌بِذُنُوبِنَا)۔حمد ہے اس اللہ کے لئے جس نے اپنی رحمت سے ہمیں شیریں اور خوشگوار پانی پلایا اور اسے ہمارے گناہوں کی وجہ سے کھاری اور تلخ نہیں بنایا۔ (ابن کثیر)