سورة البقرة - آیت 43

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ[٦١] ادا کرو۔ اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ تم بھی رکوع کیا کرو

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4: یعنی نماز باجماعت ادا کرو بعض علمانے اس آیت سے نماز باجماعت کا وجوب ثابت کیا ہے مگر صحیح یہ ہے کہ سنت مؤکدہ ہے۔ اور اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔( فتح القدیر)