سورة الرحمن - آیت 72
حُورٌ مَّقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہ خوبصورت آنکھوں والی اور خیموں میں رکی رہنے [٤٤] والی ہوں گی
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 یعنی پردہ نشین ہوں گی۔ ” حود“ کی تشریح پہلے گزر چکی ہے۔ یعنی ایسی عورتیں جن کے رنگ سفید اور آنکھیں بڑی اور سیاہ ہوں گی۔ جنت کے یہ خیمے موتیوں کے ہونگے۔ حضرت قیس سے مرفو عاً مروی ہے کہ آنحضرت( ﷺ)نے فرمایا : جنت میں کھوکھلے موتی کا ایک خیمہ ہے جس کا عرض ساٹھ میل ہے۔ اس کے ہر کونے میں رہنے والے دوسرے کو نے میں رہنے والوں کو نہ دیکھ پائیں گے۔ جنتی ان کے پاس لائے جائینگے۔ (شوکانی)