سورة النسآء - آیت 4
وَآتُوا النِّسَاءَ صَدُقَاتِهِنَّ نِحْلَةً ۚ فَإِن طِبْنَ لَكُمْ عَن شَيْءٍ مِّنْهُ نَفْسًا فَكُلُوهُ هَنِيئًا مَّرِيئًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
نیز عورتوں کو ان کے حق مہر [٧] بخوشی ادا کرو۔ ہاں اگر وہ اپنی خوشی سے اس میں سے کچھ تمہیں چھوڑ دیں تو تم اسے مزے سے کھا سکتے ہو
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 1 لیکن بعض مفسرین نے اس کے معنی واجبتہ اور فریضتہ کئے ہیں اور اس پر اجماع ہے کہ شوہر کے ذمہ بیوی کا مہر ادا کرنا واجب ہے۔ (فتح القدیر) ف 2 ہاں اگر عورت اپنی خوشی سے بغیر کسی دباو کے مہر معاف کر دے تو نہ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے (ابن کثیر