سورة الرحمن - آیت 5

الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

سورج اور چاند ایک مقررہ حساب سے چل [٤] رہے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 یعنی ایک خاص حساب اور باضابطہ نظام ہے جس میں یہ دونوں عظیم الشان سیارے جکڑے ہوئے ہیں چنانچہ ایک خاص وقت میں طلوع اور غروب ہوتے ہیں اور ایک معین راستہ پر چلتے ہیں۔ اسی وجہ سے انسان اس قابل ہوا ہے کہ وقتوں، دنوں تاریخوں اور موسموں کا حساب رکھ سکے۔