سورة الرحمن - آیت 4
عَلَّمَهُ الْبَيَانَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(پھر) اسے اظہار مطلب [٣] سکھایا
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یعنی اسے قدرت دی کہ اپنے مافی الضمیر کو نہایت وضاحت اور حسن و خوبی کے ساتھ ادا کرسکے اور دوسروں کی بات سمجھ سکے۔ اپنی اس صفت کی بدولت وہ خیر و شر ہدایت وضلالت ایمان و کفر اور دنیا و آخرت کی باتیں سمجھتا اور سمجھاتا ہے اور اسی کو کام میں لا کر فائدہ اٹھاتا ہے۔