سورة القمر - آیت 27

إِنَّا مُرْسِلُو النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

(اے صالح!) ہم اونٹنی کو ان کے لئے آزمائش بنا کر بھیج رہے ہیں۔ تم صبر کے ساتھ ان (کے انجام) کا انتطار کرو

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 5 یعنی یہ آزمان یکے لئے کہ ہماری واضح نشانی دیکھ لینے کے بعد بھی اپنی سرکشی سے باز آتے ہیں کہ نہیں؟