سورة القمر - آیت 14
تَجْرِي بِأَعْيُنِنَا جَزَاءً لِّمَن كَانَ كُفِرَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جو ہماری آنکھوں کے سامنے چل رہی تھی [١٤]۔ یہ بدلہ اس شخص کی خاطر دیا گیا جس کا انکار [١٥] کیا گیا تھا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یعنی جس کی رسالت ان کے لئے ایک نعمت تھی لیکن انہوں نے اس کی قدر نہ کی۔ مراد حضرت نوح (علیہ اسلام)ہیں۔