سورة القمر - آیت 2
وَإِن يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ کافر خواہ کوئی معجزہ دیکھ لیں تو اس سے منہ موڑ لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ ''یہ تو جادو ہے [٢] جو ہمیشہ سے چلا آرہا ہے۔''
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 احادیث میں مذکور ہے کہ یہ بات کفار مکہ نے شق قمر کا معجزہ دیکھ کر کہی تھی۔ اس سے صاف معلوم ہوا کہ یہ معجزہ آنحضرت(ﷺ) کے زمانہ میں ہوچکا ہے اور قرب قیامت میں چاند کے پھٹنے کی تاویل سیاق و سباق کے بھی خلاف ہے۔