سورة النجم - آیت 50
وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَىٰ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور یہ کہ اسی نے عاد اولیٰ کو ہلاک کیا۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 5 یعنی حضرت ہود (علیہ السلام) کی قوم اسے ” پہلے عاد“ اس لئے کہا گیا کہ وہ ثمود سے پہلے تھی۔ یا وہ پہلی قوم تھی جو قوم نوح کے بعد تباہ کی گئی ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ قوم عاد دو ہیں پہلی حضرت ہود کی قوم اور دوسری ارم کی قوم جس کا ذکر سورۃ فجر میں آئے گا اور جو ان لوگوں کی نسل سے تھی جو حضرت ہود پر ایمان لائے تھے اور عذاب سے بچ گئے تھے۔