سورة النجم - آیت 34
وَأَعْطَىٰ قَلِيلًا وَأَكْدَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور تھوڑا سا دیا [٢٥] پھر رک گیا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 مجاہد ،ابن زید اور مقاتل کہتے ہیں کہ یہ آیتیں ایک شخص ولید بن مغیرہ کے بارے میں نازل ہوئی ہیں۔ وہ مسلمان ہوگیا لیکن مشرکین نے اسے عار دلائی کہ تم نے اپنے آبائی دین کو چھوڑ دیا۔ اس نے کہا مجھے اللہ کے عذاب کا ڈر ہے۔ عار دلانے والے نے کہا تم مجھے اتنا مال دے دو میں تمہارا عذاب اپنے سر لے لوں گا۔ اس پر وہ شرک کی طرف پلٹ گیا اور اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ (قرطبی)