سورة النجم - آیت 4

إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جو کچھ وہ کہتے ہیں وہ وحی ہوتی ہے جو ان پر نازل کی جاتی ہے [٣]

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 چاہے وہ قرآن کی کوئی آیت ہو یا حدیث پاک ۔ ف 2 یعنی دین کے باب میں جو کچھ فرماتے ہیں وہ وحی کے بغیر نہیں فرماتے۔ معلوم ہوا کہ حدیث بھی قرآن کی طرح وحی ہے اور واجب الاتباع ہونے کے اعتبار سے دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ علماء نے قرآن کو وحی متلو اور حدیث کو وحی غیر متلو کہا ہے : والبحث یطول