سورة الطور - آیت 35
أَمْ خُلِقُوا مِنْ غَيْرِ شَيْءٍ أَمْ هُمُ الْخَالِقُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
یا کیا وہ بغیر کسی چیز کے خود ہی [٢٨] پیدا ہوگئے ہیں یا یہ خود (اپنے) خالق [٢٩] ہیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 13 اس لئے محمد ﷺ کی بات نہیں مانتے اور سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے معامیل میں خود مختار ہیں جو چاہیں کرتے پھریں؟‘