سورة الطور - آیت 33
أَمْ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُ ۚ بَل لَّا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
یا (پھر) یہ کہتے ہیں کہ اس نے اسے خود ہی بنا ڈالا [٢٦] ہے۔ (بات یہ نہیں) بلکہ یہ ایمان لائیں گے ہی نہیں
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 11 یعنی کیا ان کی بے جوڑ باتوں کی وجہ یہ ہے کہ یہ قرآن کو اللہ تعالیٰ کا نہیں بلکہ محمد ﷺ کا اپنا تصنیف کیا ہوا سمجھتے ہیں ؟ نہیں ایسا نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ زبان دان لوگ ہیں اور خوب سجھتے ہیں کہ کوئی انسان اس قسم کا کلام تصنیف کرنے پر قادر نہیں ہو سکتا۔ اصل بات یہ ہے کہ کفر و عناد ان کی طبیعتوں میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور وہ کسی طور ایمان لانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔