سورة الطور - آیت 20

مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ سُرُرٍ مَّصْفُوفَةٍ ۖ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

وہ قطار در قطار تختوں پر تکیہ لگائے ہوں گے اور ہم انہیں بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے بیاہ دیں گے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 ” حُور حورا کی جمع ہے اور حوراء گورے رنگ کی عورت کو کہتے ہیں عِينٍ عینا کی جمع ہے اور عیناء بڑی اور سیاہ آنکھوں والی عورت کو کہتے ہیں۔