سورة الطور - آیت 4
وَالْبَيْتِ الْمَعْمُورِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور بیت المعمور [٣] کی قسم
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 3 یعنی اس مسجد کی جو ساتویں آسمان پر ہے اور فرشتوں سے آباد ہے۔ صحیحین کی ایک روایت میں ہے کہ آنحضرت نے فرمایا :” معراج کے موقع پر) پھر ساتواں آسمان پار کرلینے کے بعد مجھے ” البیت المعمود“ کی طرف لے جایا گیا۔ اس میں ہر روز ستر ہزار فرشتے داخل ہوتے ہیں جو قیامت تک دوبارہ اس میں داخل نہیں ہوں گے۔ (شوکانی)