سورة الذاريات - آیت 39

فَتَوَلَّىٰ بِرُكْنِهِ وَقَالَ سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

تو اس نے اپنی طاقت کے بل بوتے پر سرتابی [٣٣] کی اور کہنے لگا کہ : ’’یہ ساحر یا دیوانہ ہے۔‘‘

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 اصل میں لفظ رکن کے لفظی معنی گوشہ کے ہیں اور اس سے مراد ہر وہ چیز ہوتی ہے جس کا آدمی سہارا لے کر اس موقع پر مفسرین نے اس کے معنی لائو لشکر بھی کئے ہیں اور قوت اور بل بوتا بھی۔ ف 9 یعنی کبھی جادوگر قرار دیا اور کبھی بائولا بتایا تاکہ قوم کو ان کی دعوت قبول کرنے سے باز رکھے سکے۔