سورة الذاريات - آیت 34

مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جو حد سے بڑھنے والوں [٢٨] (کی ہلاکت) کے لئے آپ کے پروردگار کے ہاں سے نشان زدہ [٢٩] ہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یعنی جن میں سے ہر پتھر پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے نشان لگا دیا گیا ہے کہ اس سے فلاں مجرم کا سر کچلنا ہے۔ سورۃ عنکبوت میں ہے کہ اس کے بعد حضرت ابراہیم (علیہ السلام)نے فرشتوں سے فرمایا : İإِنَّ فِيهَا ‌لُوطًاĬ جس بستی کی طرف تم جا رہے ہو اس میں لوط رہتا ہے۔“ وہ بولےİ‌نَحْنُ ‌أَعْلَمُ ‌بِمَنْ فِيهَا لَنُنَجِّيَنَّهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُĬ ہمیں خوب معلوم ہے کہ وہاں کون کون ہے۔ ہم بجز ان کی بیوی کے انہیں اور ان کے سب گھر والوں کو بچا لیں گے۔