سورة الذاريات - آیت 29
فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ فِي صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر اس کی بیوی بھی چلاتی ہوئی آگے بڑھی اس نے اپنا منہ پیٹا اور کہنے لگی : ایک تو بڑھیا [٢٣] اور دوسرے بانجھ؟
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 15 بائیبل (باب پیدائش) میں ہے کہ اس وقت حضرت ابراہیم(علیہ السلام) کی عمر سو سال اور حضرت سارہ کی عمر نوے سال تھی۔