سورة الذاريات - آیت 18
وَبِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور سحری کے وقت مغفرت [١١] مانگا کرتے تھے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 سحر کے وقت یعنی رات کے آخری حصہ میں ۔امام حسن بصری فرماتے ہیں یعنی وہ سحرتک نماز لمبی کرتے ہیں اور پھر استغفار کرتے ہیں۔“ ضحاک کہتے ہیں کہ اس سے مراد نماز فجر ہے۔ (شوکانی)