سورة الذاريات - آیت 17
كَانُوا قَلِيلًا مِّنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
رات کو کم ہی سویا [١٠] کرتے تھے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی رات کا اکثر حصہ عبادت میں گزارتے تھے۔ آنحضرت ﷺنے متعدد احادیث میں تہجد کی نماز کی فضیلت بیان فرمائی ہے اور صحابہ کرام کو اس کی ترغیب دی ہے۔ چنانچہ ایک حدیث میں ہے لوگو ! غریبوں کو کھانا کھلایا کرو، صلہ رحمی کرتے رہو ...... اور رات کو جب لوگ سو رہے ہوں تو نماز پڑھو، جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو گے۔ (ابن کثیر)