سورة الذاريات - آیت 10
قُتِلَ الْخَرَّاصُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
وہم و قیاس کرنے والوں [٥] کا ستیاناس ہو۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 مراد ہیں جھوٹے لوگ جو کسی قابل اعتماد ذریعہ علم کے بغیر محض جو اٹكل پچو بات ذہن میں آتی ہے زبان سے ادا کردیتےہیں جیسا کہ کفار مکہ آنحضرتﷺ کو مجنون، کذاب ،شاعر اور ساحر وغیرہ کہا کرتے تھے۔