سورة ق - آیت 36

وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّن قَرْنٍ هُمْ أَشَدُّ مِنْهُم بَطْشًا فَنَقَّبُوا فِي الْبِلَادِ هَلْ مِن مَّحِيصٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور ہم ان سے پہلے کتنی ہی قومیں ہلاک کرچکے ہیں جو ان سے زیادہ طاقتور تھیں۔ (جب عذاب آیا تو) انہوں نے ملک کا کونا کونا [٤٢] چھان مارا کہ انہیں کہیں پناہ کی جگہ مل سکے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ کاروبار کے سلسلہ میں دنیا بھر کا چکر کاٹتے تھے لیکن جب ہماری گرفت کا وقت آیاتو کیا انہیں کہیں پناہ مل سکی۔