سورة ق - آیت 31

وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ غَيْرَ بَعِيدٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جنت کو پرہیزگاروں کے قریب کردیا [٣٦] جائے گا وہ کچھ دور نہ ہوگی

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 یعنی قیامت کے روز وہ ان سے دور نہ ہوگی۔ حشر کے میدان میں کھڑے ہوئے وہ اسے قریب سے دیکھے گےاور اس کی تروتازگی اور مہک پائیں گے۔