سورة ق - آیت 22
لَّقَدْ كُنتَ فِي غَفْلَةٍ مِّنْ هَٰذَا فَكَشَفْنَا عَنكَ غِطَاءَكَ فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيدٌ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
بلاشبہ تو اس دن سے غافل رہا سو آج ہم نے تیری آنکھوں سے پردہ [٢٦] اٹھا دیا ہے اور آج تیری نگاہ خوب تیز ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 8 یعنی اب تو تمہیں وہ حقیقت نظر آرہی ہے جس کا تم دنیا میں انکار کرتے تھے۔