سورة الحجرات - آیت 4

إِنَّ الَّذِينَ يُنَادُونَكَ مِن وَرَاءِ الْحُجُرَاتِ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) !) جو لوگ آپ کو حجروں کے باہر سے پکارتے ہیں ان میں سے اکثر بے عقل ہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 متعدد روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ قبیلہ بنی تمیم کے کچھل وگتھے جو ایک روز عین دوپہر کے وقت آپ کے حجرے پر آئے اور آپ کا نام لے کرچلانے لگے۔ ” اے محمد باہر نکلو، دیکھو ہماریتعریف موجب زینت اور ہماری مذمت موجب عیب ہے۔ اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے ادب سکھانے کے لئے یہ اور اس سے اگلی آیت نازل فرمائی۔ ابن کثیر