سورة الفتح - آیت 14
وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ يَغْفِرُ لِمَن يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ ۚ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے جسے چاہے معاف کردے اور جسے چاہے سزا دے اور وہ [١٦] معاف کرنے والا اور رحم کرنے والاہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 8 اس میں اشارہ فرمایا ہے کہ اب بھی اپنی منافقانہ روش چھوڑ کر مخلص مومن بن جائو تو اللہ کی رحمت کے دامن میں آسکتے ہو۔