سورة محمد - آیت 28
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمُ اتَّبَعُوا مَا أَسْخَطَ اللَّهَ وَكَرِهُوا رِضْوَانَهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ اس لئے کہ وہ ایسی بات کے پیچھے لگ گئے جس نے اللہ کو ناراض کردیا اور اس کی رضا (کی راہ اختیار کرنا) پسند نہ [٣٢] کیا تو اللہ نے ان کے سب اعمال ضائع کردیئے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 یعنی کفر و شرک اور نفاق کی راہ پر ۔ ف 4 یعنی ہر اس کام کو برا سمجھا جس میں اللہ تعالیٰ کی رضا مندی تھی جیسے ایمان توحید اخلاص، تقویٰ اور جہاد وغیرہ۔ ف 5 کیونکہ ان کی بنیاد اخلاص و ایمان پر نہ تھی۔ یاد رہے کہ ایمان کے بغیر کوئی عمل قبول نہیں ہو سکتا۔