سورة الجاثية - آیت 18

ثُمَّ جَعَلْنَاكَ عَلَىٰ شَرِيعَةٍ مِّنَ الْأَمْرِ فَاتَّبِعْهَا وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پھر ہم نے آپ کے لئے دین [٢٥] کا ایک طریقہ مقرر کیا ہے۔ آپ بس اس کی پیروی کیجئے اور ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کیجئے جو علم نہیں رکھتے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 یعنی دین کو واضح کرنے کی جو خدمت موسیٰ (علیہ السلام) کے سپرد کی گئی تھی وہی اب آپﷺ کے سپرد کی گی ہے۔ ف 5 یعنی انہیں اپنے قریب کرنے کے لئے دین کے معاملے میں کسی قسم کی مداہنت سے کام نہ لیں۔ نادانوں سے مراد کفار قریش ہیں۔