سورة الجاثية - آیت 9

وَإِذَا عَلِمَ مِنْ آيَاتِنَا شَيْئًا اتَّخَذَهَا هُزُوًا ۚ أُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جب ہماری آیات میں سے کچھ اس کے پلے پڑ بھی [١٠] جاتا ہے تو وہ اسے مذاق بنالیتا ہے۔ ایسے لوگوں کو ذلت کا عذاب ہوگا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یا یہ مطلب ہے کہ جب اسے ہماری آیتوں میں کوئی بات معلوم ہوجاتی ہے۔ (جسے وہ صحیح طور پر سمجھ نہیں پاتا) تو ساری آیات اور شریعت کا مذاق اڑانے لگتا ہے۔ یہ مطلب اس صورت میں ہے کہ اتَّخَذَهَا میں ” ھا“ کی ضمیر آیات کے لئے قرار دی جائے اور اگر اسی ضمیر کو شَيْئًا کے لئے قرا دیا جائے تو پہلا مطلب صحیح ہوگا۔