سورة الدخان - آیت 55

يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ آمِنِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

وہ وہاں امن و اطمینان سے ہر قسم کے میوے طلب کریں گے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 اطمینان سے منگوانے کا مطلب یہ ہے کہ انہیں بدہضمی یا کسی قسم کی مضرت کا اندیشہ لاحق نہ ہوگا۔ اس لئے وہ جس مقدار میں جو میوہ منگوانا چاہیں گے بے فکری کے ساتھ منگوائیں گے اور وہ فوراً حاضر کردیا جائے گا۔