سورة الدخان - آیت 9

بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

مگر وہ اس معاملہ میں شک [٧] میں پڑے کھیل رہے ہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 یعنی یہ جو زبان سے خدا کے خالق و مالک ہونے کا اقرار کرتے ہیں۔ یہ محض کھیل کود کے طور پر ایسا کرتے ہیں۔ انہیں دل سے توحید اور قیامت کا یقین نہیں ہے۔