سورة الزخرف - آیت 89
فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَقُلْ سَلَامٌ ۚ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
لہٰذا ان سے درگزر کیجئے اور کہئے سلام [٨١] ہو تمیہں۔ عنقریب انہیں (سب کچھ) معلوم ہوجائے گا۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 6 یہ اظہار بیزاری و قطع تعلق کا سلام ہے۔ ف 7 یعنی قیامت کے روز یا اسی دنیا میں آگے چل کر انہیں معلوم ہوجائے گا کہ ان کی سرکشی انہیں کس انجام بد سے دو چار کرتی ہے۔