سورة الزخرف - آیت 81
قُلْ إِن كَانَ لِلرَّحْمَٰنِ وَلَدٌ فَأَنَا أَوَّلُ الْعَابِدِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
آپ ان سے کہئے کہ اگر اللہ کا کوئی بیٹا ہوتا تو سب سے پہلے میں اس کی عبادت [٧٦] کرنے والا ہوتا
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 کیونکہ میں خدا کا بندہ اور اس کا تابعدار ہوں لیکن اللہ کے لئے اولاد کا ہونا محال ہے۔