سورة الزخرف - آیت 72

وَتِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِي أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

یہی وہ جنت ہے جس کے تم وارث [٦٩] بنائے گئے ہو، ان اعمال کے عوض جو تم (دنیا میں) کرتے رہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 یعنی اللہ کے فضل سے ان نیک اعمال کی بدولت۔