سورة الزخرف - آیت 52
أَمْ أَنَا خَيْرٌ مِّنْ هَٰذَا الَّذِي هُوَ مَهِينٌ وَلَا يَكَادُ يُبِينُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بھلا میں بہتر ہوں یا یہ شخص جو ایک ذلیل [٥١] آدمی ہے اور بات بھی صاف طور پر نہیں کرسکتا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یعنی حقیر جس کے پاس نہ مال و دولت ہے اور نہ قوت و اقتدار۔ ف 5 علمائے تفسیر (رح) نے لکھا ہے کہ فرعون کی مراد وہ لکنت ( عقدہ) ہے جو حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کی زبان میں تھی اور حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کے دعا کرنے سے وہ دور ہوگئی تھی۔ لہٰذا فرعون کا یہ حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) پر طعن اور جھوٹ ہے۔ ( ابن کثیر)