سورة الزخرف - آیت 46
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ بِآيَاتِنَا إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ فَقَالَ إِنِّي رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں [٤٥] دے کر فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف بھیجا تو موسیٰ نے جاکر کہا کہ : میں پروردگار عالم کا رسول ہوں
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 14 نشانیوں سے مراد نشانیاں ہیں جن کا ذکر سورۃ اعراف ( آیت 133) میں گزر چکا ہے۔