أَوْ نُرِيَنَّكَ الَّذِي وَعَدْنَاهُمْ فَإِنَّا عَلَيْهِم مُّقْتَدِرُونَ
یا جس (عذاب) کا ہم نے ان سے وعدہ کر رکھا ہے، وہ آپ کو بھی دکھا دیں، ہم ہر طرح ان پر پوری قدرت [٤١] رکھتے ہیں
ف 7 یعنی ان سے انتقام لینے کے لئے ان پر عذاب ضرور بھیجا جائے گا چاہے یہ عذاب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زندگی میں آئے یا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعد۔ ف 8 چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زندگی ہی میں بدر کے روز کافروں پر عذاب بھیجا۔ بہت سے مفسرین (رح) نے اس آیت کی یہی تشریح کی ہے اور ابن جریر (رح) نے اسے ترجیح دی ہے۔ حسن بصری (رح) اور قتادہ (رح) کہتے ہیں کہ یہ آیت مسلمانوں کے حق میں نازل ہوئی ہے۔ اور ’’ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ ‘‘سے مرادوہ فتنے ہیں جو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کے بعد مسلمانوں میں نمودار ہوئے لیکن زیادہ صحیح بات پہلی ہی ہے ( قرطبی، ابن کثیر)۔