سورة الزخرف - آیت 37

وَإِنَّهُمْ لَيَصُدُّونَهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُم مُّهْتَدُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور ایسے شیطان انہیں سیدھی راہ سے روک دیتے ہیں جبکہ وہ یہ سمجھ رہے [٣٧] ہوتے ہیں کہ وہ ٹھیک راستے پر جارہے ہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یعنی ان کی آنکھوں پر ایسا پردہ ڈال دیتے ہیں کہ وہ بری راہ کو اچھی راہ سمجھتے ہیں۔ یا کافر گمان کرتے ہیں کہ شیطان سیدھی راہ پر ہیں۔