سورة الزخرف - آیت 17

وَإِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُم بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمَٰنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدًّا وَهُوَ كَظِيمٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جب ان میں سے کسی کو وہ مژدہ سنایا جاتا ہے جسے یہ رحمن سے منسوب کرتے ہیں (یعنی لڑکی کا) تو اس کا چہرہ سیاہ [١٥] پڑجاتا ہے اور وہ غم سے بھر جاتا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یعنی بیٹی کو اس قدر برا سمجھتا ہے لیکن تعجب ہے کہ اسے اس خدا کے لئے تجویز کرتا ہے جسے ہر طرح کی قدرت حاصل ہے۔