سورة الزخرف - آیت 16

أَمِ اتَّخَذَ مِمَّا يَخْلُقُ بَنَاتٍ وَأَصْفَاكُم بِالْبَنِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کیا اس نے اپنی مخلوق میں سے (اپنے لئے) بیٹیاں انتخاب کیں اور تمہیں بیٹوں سے نوازا ہے؟

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 یعنی یہ انتہائی تعجب کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے عمدہ چیز( بیٹے) تو تم کو دے دی اور نکمی چیز( بیٹیاں) اپنے لئے رکھ لی۔ مطلب یہ ہے کہ تم اپنے لئے بیٹے پسند کرتے ہو اور اللہ تعالیٰ کے لئے بیٹیاں İ تِلْكَ إِذًا ‌قِسْمَةٌ ضِيزَى Ĭ (النجم :22)