سورة الشورى - آیت 39

وَالَّذِينَ إِذَا أَصَابَهُمُ الْبَغْيُ هُمْ يَنتَصِرُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جب ان پر زیادتی [٥٧] ہوتی ہے تو وہ بدلہ لے لیتے ہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 یعنی وہ ظالم کے مقابلہ میں ڈٹ جانے والے اور ظالم سے اس کے کئے کا پورا بدلہ لینے والے ہیں۔ ہاں جس حد تک ذاتی غصے کا تعلق ہے اس میں عفو سے کام لینا افضل ہے جیسا کہ آگے آرہا ہے۔