سورة الشورى - آیت 33

إِن يَشَأْ يُسْكِنِ الرِّيحَ فَيَظْلَلْنَ رَوَاكِدَ عَلَىٰ ظَهْرِهِ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اگر وہ چاہے تو ہوا کو ساکن کردے اور وہ کشتیاں سطح سمندر پر کھڑی کی کھڑی [٤٧] رہ جائیں۔ اس میں بھی ہر صبر کرنے والے اور شکرگزار کے لئے [٤٨] کئی نشانیاں ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 9 یعنی جسے اگر مصیبت اور بد حالی پہنچی ہے تو صبر کرتا ہے اور اگر نعمت و خوشحالی نصیب ہوتی ہے تو شکر کرتا ہے، کسی حال میں اللہ تعالیٰ سے غافل نہیں ہوتا اور اپنی بندگی کی حد سے نہیں نکلتا۔