سورة الشورى - آیت 24

أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا ۖ فَإِن يَشَإِ اللَّهُ يَخْتِمْ عَلَىٰ قَلْبِكَ ۗ وَيَمْحُ اللَّهُ الْبَاطِلَ وَيُحِقُّ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ ۚ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ اس نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے؟ پس اگر وہ چاہتا تو آپ کے دل پر [٣٦] مہر کردیتا اور اللہ تو باطل کو مٹاتا اور اپنے کلمات [٣٧] سے حق کو حق ثابت کرتا ہے۔ بلاشبہ وہ دلوں کے راز تک [٣٨] جانتا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 یعنی نبوت کا جھوٹا دعویٰ کردیا اور قرآن خود تصنیف کر کے خدا کی طرف منسوب کردیا۔ ف 9 یعنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قلب کو مائوف کر دے اور اب تک اتارا ہوا سارا قرآن سلب کرلے، مطلب یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یہ الزام قطعی غلط ہے۔ اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خدا پر ادنیٰ سا بہتان بھی باندھتے تو وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہرگز پنپنے نہ دیتا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوری طرح انتقام لیتا۔ ( نیز دیکھئے الحاقہ : 44، 47) شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں :” یعنی اللہ اپنے اوپر کیوں جھوٹ بولنے دے۔ دل کو بند کر دے مضمون نہ آوے“۔ ف 10 یعنی اللہ تعالیٰ کا قاعدہ ہے کہ وہ باطل کو پائیداری نہیں بخشتا اور آخر کار اپنے کلام ہی کے ذریعہ ( یعنی قرآن اتار کر) حق ہی کو غالب کر کے چھوڑے گا، اس لئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کافروں کے جھوٹے الزامات کی ہرگز پروا نہ کریں اور اپنی دعوت کا کام جاری رکھیں۔ شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں :” اور چاہے تو کفر کو مٹا دے بن پیغام بھیجے۔ مگر وہ اپنی باتوں سے دین ثابت کرتا ہے اس واسطے نبی پر کلام بھیجتا ہے“ اس صورت میں İ وَيَمْحُ اللَّهُ الْبَاطِلَ Ĭکا عطف يَخْتِمْ پر ہوگا اور پہلی صور میں ’’قَلْبِكَ پر کلام تمام ہوگا اورİ وَيَمْحُ اللَّهُ الْبَاطِلَ Ĭجملہ مستانفہ ( کذافی القرطبی) ف 11 یعنی وہ جانتا ہے کہ جو لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یہ الزام لگا رہے ہیں وہ کن فاسد ارادوں سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یہ الزام لگا رہے ہیں ان کی سزا یقینا انہیں مل کر رہے گی۔