سورة الشورى - آیت 19
اللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ ۖ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيزُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اللہ اپنے بندوں پر بہت مہربان [٢٩] ہے جسے (جتنا) چاہتا ہے رزق دیتا [٣٠] ہے اور وہ طاقتور اور زبردست ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 13 اس لئے ان میں سے بہت سوں کی تکذیب و استہزاء کے باوجود انہیں بھوکا نہیں مارتا بلکہ ان کی تمام ضرورتوں کو اپنے لطف و کرم سے پورا کرتا ہے۔ ف 1 یعنی روزی کے سلسلہ میں کسی کا اس پر زور نہیں ہے کہ وہ دینا چاہیے تو اسے روک سکے اور نہ دینا چاہے تو اس سے لے سکے۔