سورة الشورى - آیت 9
أَمِ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ ۖ فَاللَّهُ هُوَ الْوَلِيُّ وَهُوَ يُحْيِي الْمَوْتَىٰ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کیا ان لوگوں نے اللہ کے سوا دوسروں کو اپنا کارساز بنا رکھا ہے؟ حالانکہ کارساز تو صرف اللہ ہے اور وہی مردوں [٨] کو زندہ کرے گا۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی دوسروں کو اپنا سر پرست اور مددگار بنانے سے کیا فائدہ ؟ مددگار بنائے جانے کا حق صرف اللہ تعالیٰ کو ہے۔