سورة فصلت - آیت 48

وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَدْعُونَ مِن قَبْلُ ۖ وَظَنُّوا مَا لَهُم مِّن مَّحِيصٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور اس سے پہلے جنہیں وہ پکارا کرتے تھے ان سے گم ہوجائیں گے [٦٣] اور وہ یقین کرلیں گے کہ اب ان کے لئے کوئی جائے پناہ نہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 یعنی پریشانی کے عالم میں وہ چاروں طرف نگاہ دوڑائیں گے مگر کوئی مددگار نظر نہیں آئے گا۔