سورة فصلت - آیت 12
فَقَضَاهُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ فِي يَوْمَيْنِ وَأَوْحَىٰ فِي كُلِّ سَمَاءٍ أَمْرَهَا ۚ وَزَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَحِفْظًا ۚ ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر اس نے دو دنوں میں سات آسمان بنا [١٠] ڈالے اور ہر آسمان میں اس کا قانون وحی [١١] کیا۔ اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں [١٢] سے سجا دیا اور (ان سے) حفاظت کا کام [١٣] لیا یہ سب پر غالب اور ہر چیز کو جاننے والے کی منصوبہ بندی [١٤] ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 14 اس طرح آسمانوں اور زمین کی پیدائش چھ دن میں مکمل ہوئی۔ ( دیکھئے سورۃ اعراف : 54) ف 15 یعنی اس کا نظام جس طرح بنانا تھا بنا دیا۔ ف 1یعنی شیطانوں کی پہنچ سے اس کی حفاظت کی کہ وہ ملا اعلیٰ کی بات نہ سن سکیں۔