سورة غافر - آیت 84

فَلَمَّا رَأَوْا بَأْسَنَا قَالُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَحْدَهُ وَكَفَرْنَا بِمَا كُنَّا بِهِ مُشْرِكِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ [١٠٤] لیا تو کہنے لگے : ''ہم اللہ اکیلے پر ایمان لائے اور جنہیں ہم اللہ کا شریک ٹھہراتے تھے ان سے انکار کرتے ہیں''

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 عذاب سے مراد وہ عذاب ہے جوان پر اترنا شروع ہوگیا تھا نہ کہ وہ جس کے ابھی آثار نمودار ہوئے تھے۔