سورة غافر - آیت 61
اللَّهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِرًا ۚ إِنَّ اللَّهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَشْكُرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اللہ وہ ذات ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی [٨٠] تاکہ تم اس میں آرام کرسکو اور دن کو روشن بنا دیا۔ اللہ تو یقینا لوگوں پر بڑا صاحب فضل [٨١] ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف1 یعنی اس کی روشنی میں تم ہر چیز دیکھتے ہو۔ ف 2 یعنی اللہ تعالیٰ کی بندگی کی بجائے دوسروں کا احسان مان کر ان کی عبادت کرتے ہیں حالانکہ تمام احسانات کرنے والا صرف وہ ہے۔